سینئر صحافی کو اغوا اور قتل کرنے کی دھمکیاں۔۔

 راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی خوشنود علی خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے آئے روز ملک میں صحافیوں کو دھمکیاں ، تشدد اور قتل کے واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن ان کی روک تھام کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے انہوں نے کہا کہ سی پی این ای کے صدر سینئر صحافی خوشنود علی خان جو روزنامہ صحافت، روزنامہ دو پہر، روزنامہ تہلکہ اور ڈیلی اکنامک ٹائم کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں ان کو جان سے مارنے اور اغوا کی سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آر آئی یو جے کی قیادت نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خوشنود علی خان کو اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں نہ دے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں