سنونیوزمیں خاتون اینکرسے مبینہ ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔۔ پپو کے مطابق یہ واقعہ دب جانا تھا لیکن خاتون اینکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے اس معاملے کی نشاندہی کی اور لکھا کہ ۔۔گھٹیا غلیظ مرد آفس کے کمروں میں بلا کر بکواس کرتے ہیں، جب کوئی نہ سنے تو ترح طرح سے ذہنی اذیت دیتے ہیں، یہ اپنے گھر کی عورتوں کے علاوہ سب کو جسم فروش سمجھتے ہیں، ان بے غیرتوں کی ایسی کی تیسی، خاتون اینکر نے اس ٹوئٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ٹیگ کرتے کرتے ہوئے لکھا کہ خواتین کی اکثریت کو اپنے کام کی جگہ ایسا ہی کچھ سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سنو نیوزلاہور ہیڈآفس سے پتہ چلا ہے کہ خاتون اینکر کو جاب سے فارغ کردیاگیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ان کے شو کی ریٹنگ نہیں آرہی تھی۔۔
Facebook Comments
