سندھ حکومت کا مولاناایدھی پر فلم بنانے کا اعلان۔۔

حکومت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلم سازوں کے ساتھ مل کر معروف مرحوم سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے پر کام کر رہی ہے۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں خطاب کے دوران عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کی تصدیق کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی مثال دی اور بتایا کہ بھارت فلموں کے ذریعے پروپیگنڈہ کرکے اپنا بیانیہ دنیا بھر میں بیچتاہے لیکن ہمارے پاس فلموں کو اتنی زیادہ ترجیح نہیں دی جاتی۔صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد بھارت مذکورہ واقعے پر 100 فلمیں بنانے جا رہا ہے لیکن ہم اس ضمن میں پیچھے ہیں۔شرجیل میمن نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیشمار کہانیاں اور موضوعات ایسے ہیں، جن پر فلمیں بننی چاہیے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملکی ہیروز اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات پر فلمیں بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات سندھ فلم ساز ستیش آنند کے ساتھ مل کر معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد جولائی 2019 میں 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں