سندھ حکومت صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے، عظمی بخاری۔۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گھوٹکی میں سینئر صحافی طفیل رند کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کیا گیا، جو قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صحافی طفیل رند اس وقت بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی 8 سالہ بھتیجی بھی جاں بحق ہوگئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چند ہفتے قبل بھی سندھ میں ایک نوجوان صحافی کو قتل کیا گیا تھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں صحافیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صحافیوں کا پے در پے قتل دراصل خوف و ہراس پھیلانے کی ایک خطرناک کوشش ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اس افسوسناک واقعے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے اور صحافی برادری کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں