سندھ بھر میں ورکنگ صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ اور دیگر مسائل کے حوالے سے شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان میڈیا کونسل کی مرکزی وصوبائی قیادت نے مرکزی صدر مہر حمید انور کی ہدایت پر صوبائی چیئرمین سندھ صفدر محمود آرائیں صوبائی صدر شاکر سیلانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سندھ وقار آرائیں چیئرمین مرکزی لیگل کمیٹی شاہد اے خان میئو ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل لیگل کمیٹی شہزاد خان ایڈووکیٹ پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سندھ بھر کے پاکستان میڈیا کونسل اور ورکنگ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سندھ انفارمیشن کی جانب سے من پسند صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈ بنانے اور ورکنگ صحافیوں کے لیے مشکلات کھڑی اور بے بنیاد شرائط کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے عید کے فوری بعد رجوع کریں گے۔۔ عید کے بعد سندھ انفارمیشن کے خلاف باقاعدہ پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے ریٹ پٹیشن دائر کی جائے گی ۔ پاکستان میڈیا کونسل کی مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیے اس میں سب ورکنگ صحافیوں کے مسائل حل ہونے چاہیے نہ کہ صرف سرکاری صحافیوں کو مراعات اور ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جائیں پاکستان میڈیا کونسل پی ایم سی ممبران سمیت سندھ کے تمام ورکنگ صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
سندھ انفارمیشن کے خلاف عید بعد رٹ پٹیشن دائر کرنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments
