samaa ke workers ko bara jhatka

سما کے ملازمین کیلئے چینل انتظامیہ کا سرپرائز بم۔۔۔

بونس کے انتظار میں بیٹھے سماء کے ورکرز کو منیجمنٹ کا بڑا سرپرائز۔۔پہلے سے ہی ایک چوتھائی کیے گئے پٹرول کو مزید آدھا کر دیا گیا۔سماء کے ورکرز کو 100 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملتا تھا جو کم ہوتے ہوتے اب کسی کا ساڑھے 9 لیٹر اور کسی 14 لیٹر اور کسی کا 19 لیٹر رہ گیا۔اس حکم کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا۔۔ پپو کے مطابق جس نے لمٹ سے زیادہ فیول استعمال کرلیا ہوگا تو اگلے ماہ اس کی کٹوتی کردی جائے گی۔۔دوسری جانب ماضی کی طرح ہر عید پر بونس کا اعلان پہلے کردیاجاتا تھا لیکن اس بار سما کے ملازمین شدید مایوسی کا شکار ہیں ،ایک طرف ان کے سروں پر برطرفیوں کی تلوار لٹک رہی ہے، بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی وقت کسی کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے، یہ افواہیں بھی ہیڈآفس میں زیرگردش ہیں کہ برطرفیوں کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، جس کے لئے رمضان المبارک میں ون آن ون ملازمین کے انٹرویوز بھی ہوئے ہیں جس سے انتظامیہ یہ فیصلہ کررہی ہے کہ کون سا ورکر ہمارے لئے فائدہ مند ہے اور کسے نکالا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں