سما ٹی وی میں نیوز روم میں موجود اسٹاف تابڑتوڑ بلیٹن اور روزے کے دوران کمرتوڑ کام سے شدید تنگ آگئے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بھر کی میڈیا انڈسٹری میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی خبروں یا نیوزروم کے حوالے سے ملازمین کو تھوڑا آرام دیا جاتا ہے لیکن سما میں اس کا الٹا حساب ہے، یہاں نارمل دنوں سے زیادہ رمضان المبارک میں بلیٹن رکھ دیئے گئے ہیں جن کی کوئی ریٹنگ بھی نہیں نہ ہی عوام کو ان خبروں سے دلچسپی ہوتی ہے۔۔ پپو کے مطابق رمضان المبارک میں سما ٹی وی میں صبح نو بجے، دس بجے، گیارہ بجے ، بارہ بجے،ایک ، دو ، تین بجے مسلسل بلیٹن کئے جاتے ہیں، یعنی مارننگ شفٹ والے 9 گھنٹے کی شفٹ میں 7 بلیٹن آن ائر کراتے ہیں۔۔ایوننگ شفٹ میں افطار کے بعد رات نوبجے،رات گیارہ کا پروگرام ڈراپ کرکے بلیٹن، پھر رات بارہ بجے بلیٹن کرایا جاتا ہے۔۔ جس کے بعد رات بھی لائیو ہی رہتے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما ٹی وی کی انتظامیہ کا پورا دھیان کوانٹیٹی پر ہے کوالٹی سے ان کو کوئی غرض نہیں۔۔دوسری طرف پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ آج شاید سما ٹی وی میں عید بونس کا بھی فیصلہ ہوجائے۔۔ پپو کے مطابق ساٹھ فیصد امکان ہے بونس نہ دیا جائے چالیس فیصد یہ امکان ہے کہ اگر دیاجائے تو کم سیلری والوں کو دیا جائے۔۔بہرحال چینل کے ایک بڑے ذمہ دار اس حوالے سے آج اپنا فیصلہ سنائیں گے۔۔
سما ٹی وی میں تابڑتوڑبلیٹن، کمرتوڑ کام، بونس کا فیصلہ بھی آج ۔۔
Facebook Comments
