سما نیوز میں ایک بار پھر برطرفیوں کی تلوار چل پڑی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون ایچ آر ہیڈ نے بغیر کسی نوٹس کے لوگوں کا نکالنا شروع کردیا ہے۔۔ پپو کے مطابق لاہور ہیڈآفس سے ایک خاتون اینکر، ایک ایگزیکیٹیو پرڈیوسر، کری ایٹیو ڈپارٹمنٹ کے ایک این ایل اور اسلام آباد بیورو سے ایک رپورٹر کو بغیر کوئی وجہ بتائے فارغ کردیاگیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما کے کچھ ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ افراد کو نکالا گیا ہے لیکن باقی لوگوں کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔۔پپو کے مطابق سما ٹی وی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز انتظامیہ کے لوگوں کا خیال ہے کہ افرادی قوت اب بھی سما میں دیگر ہم عصر چینلز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔۔ پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ایویلیوشن فارم بھروائے گئے تھے، جس میں ملازمین سے کہاگیا تھا کہ اس فارم کو بھرنے سے ان کے ڈیٹا جمع کیاجارہا ہے تاکہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جاسکے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ چینل انتظامیہ اب اس پر غور کررہی ہے کہ کتنے لوگ فالتو ہیں جنہیں نکال کر بھی چینل کا کام چلایاجاسکتا ہے۔۔
