samaa se aik khatoon anchor ka istefaa

سما سے ایک خاتون اینکر کا استعفی،ایک کی انٹری۔۔

سما سے خاتون اینکر عنبر شمسی نے اپنی پوری ٹیم سمیت استعفا دے دیا ہے۔۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کا سما نیوزکے ساتھ نو ماہ کا سفر نہایت شاندار رہا جس کے لئے وہ اپنے ساتھی ورکرز اور ٹیم کی شکرگزار ہیں۔۔ دوسری طرف پپو کا دعویٰ ہے کہ خاتون اینکر کی چونکہ ریٹنگ نہیں آرہی تھی اس لئے انتظامیہ نے ان سے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس فیصلے سے خاتون اینکر کو بھی آگاہ کردیاگیا تھا۔۔ خاتون اینکر کے استعفے پر جنگ جیوگروپ کے ایک معروف صحافی  اور کالم نگار نےٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک اور خاتون اینکر سنسرشپ کی نذر ہوگئیں۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سما میں ان کی سابق خاتون اینکر پارس  جہانزیب کی واپس انٹری ہوچکی ہے۔۔ وہ پندرہ اگست کو لاہور سے کراچی بائی روڈ آئی تھیں اور اسی ہفتے میں سما میں معاملات بھی فائنل کرلئے تھے۔۔ سما کے ناظرین بہت جلد ان کا شو آن ائر دیکھ سکیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں