سال بدل گیا لیکن صحافیوں کے حالات نہ بدل سکے۔۔

سال بدل گیا لیکن صحافیوں  اور میڈیا ورکرز کے حالات نہ بدل سکے۔۔آج ٹی وی کے ورکرز کے لیے نیا سال 2026 پچھلے سال 2025 کی اداسی لے کر داخل ہوگیا،اکتیس تاریخ بروز بدھ کے روز صرف تیس سے چالیس ہزار تنخواہ والوں کی ماہ نومبر کی سیلری آئی ہے مگر اس سے اوپر اپنا محنتانہ وصول کرنے والے تمام ورکرز اپنی تنخواہیں نہ ملنے پر نئے سال میں بھی اداس دکھائی دیئے،آج ٹی وی کے نیوز روم میں ایکدوسرے سے ادھار لینا ایسا ہے جیسے بینک سے قرض لینا یعنی آج ٹی وی ورکرز کئی کارکن محلے داروں اوراپنے پیاروں سے کچھ لین دین کرکے گھرکا خرچہ چلانے اور آفس آنے پر مجبور ہیں۔ نیا سال آگیا مگر تاحال گزرے سال میں ماہ نومبر کی تنخواہ ابھی تک نہیں آئی ایک لاکھ سے اوپر والے تو تین ماہ سے اپنی تنخواہ کو ترس چکے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں