ساس اگر بہو کو بیٹی سمجھ لے تو معاملات بہترہوجائیں، نتاشا علی۔۔

اداکارہ نتاشا علی نے خصوصی طور پر بھابھیوں کے رویے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی گھر میں غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ اور بیوہ نند رہتی ہے تو وہ والدین کے گھر نہ رہیں تو کہاں جائے؟نتاشا علی نے ’سما ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نند اور بھابھیوں کے درمیان اس وقت ہی تعلقات خراب ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے سے موازنہ کرنے لگتی ہیں۔ان کے مطابق شوہر اگر بیوی کو کوئی چیز لاکر دے رہے ہیں تو ان نند کو بھابھی سے اپنا موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔نتاشا علی کا کہنا تھا کہ ساس اور سسر کا بھی نند اور بھابھی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم کردار ہوتا ہے، اکثر مائیں اپنی بیٹی کو اپنی ہی بیٹی جب کہ بہو کو دوسرے کی بیٹی ہی سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ساس اپنی بہو کو اپنی ہی بیٹی سمجھیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا، ساس ہمیشہ اپنی بہو کو دوسرے کی بیٹی ہی سمجھتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نتاشا علی نے کہا کہ ان کے ساتھ بھابھیاں اچھی رہیں لیکن ان کی والدہ کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تھا، ان کی والدہ نے نندوں کے مسائل دیکھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں