سابق ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سرپرستی میں ڈی جی پی آر کو فعال اور جدید خطوط پر استوار ادارے کے طور پر نئی شناخت ملی ہے۔  عظمیٰ بخاری نہایت محنت اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، جبکہ ڈی جی پی آر عوام تک حکومتی پالیسیوں اور پیغام رسانی کا مضبوط ذریعہ بن چکا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام صغیر شاہد نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی قیادت میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ ڈی جی پی آر کی ٹیم نے ہمیشہ اہداف کے حصول میں شاندار کردار ادا کیا، اور آج ادارے میں میرٹ، شفافیت اور سسٹم کی بنیاد پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنے میں بھی ڈی جی پی آر ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر نیوز  محمد سہیل جنجوعہ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خورشید جیلانی،ڈائریکٹر ایڈمن صدیق کیانی، ڈائریکٹر آئی ٹی شاہد نواز،  ڈپٹی ڈائریکٹر کرن فضل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر حفصہ جاوید خواجہ، سیف اعوان اور بلال بھٹی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں