sabiq sadar press club tasveer bangya

سابق صدر پریس کلب کسمپرسی کی تصویر بن گیا۔۔

حیدرآباد کا سینئر  صحافی سابق صدر پریس کلب سابق بیورو چیف اے آر وائی نیوز فرحان خان آفندی المعروف “استاد” کسمپرسی کی تصویر بن گیا صحافی نے شدید علالت کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈال دی اور مدد اپیل کردی صحافی کی سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو پر شہریوں اور کارباری شخصیات کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا جارہا اور پریس کلب سمیت صحافتی تنظیموں سے ھنگامی بنیادوں پر اسکی امداد اور علاج ومعالجے کے لئے اقدامات اٹھانے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔سینیئرصحافی فرحان خان آفندی کی ویڈیو سابق صدر حیدرآباد چیمبر آفس کامرس سمیت شہریوں کیجانب سے بھی شیئرکی گئی ہیں جو صحافی کو لاوارث اور کسمپرسی کی حالت میں دیکھ کر شدید افسوس کا اظہار دعائے صحت کی اپیل کررہے ہیں۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی عہدیداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سینیئر صحافی کو علاج ومعالجے کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیاہے تاہم پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے کسی قسم کی مدد نہیں کی گئی سندھ حکومت کیجانب سے پریس کلب کو سالانہ اڑھائی کروڑ جبکہ صحافتی تنظمیوں کو پچاس لاکھ روپے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے دیے جاتے ہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں فرحان آفندی کی حالت زار دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتاہے سندھ حکومت کو بھی حیدرآباد کے انتہائی سینیئرصحافی کی طبی حالت زار کا نوٹس لیکر حیدرآباد پریس کلب کی انتظامیہ اور صحافتی یونینز کے عہدیداروں سے سخت باز پرس کرنی چاہیے حیدرآباد کے سینیئرصحافی اسی طرح لاوارث حالت میں علالت کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی صحافیوں کے لئے جاری کردہ گرانٹ کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ڈان اخبار کے سابق بیوروچیف ملک عزیز بھی ان دنوں شدید علیل ہیں جو کہ پریس کلب کے انتہائی سینئر رکن بھی ہیں وہ شاہ بھٹائی گورنمنٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اسی طرح چند روز قبل پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری پیرنظام الدین سرہندی بھی شدید علالت کی حالت میں بہتر علاج نہ ہونے کے باعث انتقال کرگئے جبکہ اس سے قبل دنیا نیوز کے بانی رکن سینیئرصحافی سلطان احمد زئی بھی بستر مرگ پر خالق حقیقی سے جاملے ایک طویل فہرست ہے صحافیوں کی جو حیدرآباد پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں