mazhabi rohjan ki waja se hijab karna shuuh kia

زوال میں سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے، ویناملک۔۔

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ “کسی سے وابستہ امیدیں اگر ٹوٹ جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل وینا ملک  نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ “یہ دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ہےجب آپ   عروج پر ہوں تب آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ “میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔؂وینا ملک نے کہا کہ “شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کہ میں صرف معیاری کام کی قائل ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں