زندگی میں رومانس نیانیاآیا ہے، صباقمر۔۔

اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ رومانس ابھی نیا نیا آیا ہے زندگی میں، میں اس سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہم اکثر مذاق میں کہہ دیتے ہیں ذہنی تناؤ و دباؤ کا شکار ہیں لیکن جب یہ حقیقت میں ہوتا ہے تو انسان کو پتہ چل جاتا ہے، کسی دشمن کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں حال ہی میں ڈراموں کو شوٹنگ کے دوران ایسے تجربات سے گزری جس کی وجہ سے مجھے مائلڈ ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا، تاہم اب خیریت سے ہوں۔ مجھے ڈاکٹر نے دل کے دورے کی 20 وجوہات بتائیں، دل کا دورہ صرف کولسٹرول سے نہیں بلکہ تناؤ سے بھی ہوتا ہے، ذہنی تناؤ آپ کے جسم پر برا اثر مرتب کرتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں