وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ملیر کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینکرپرسن امتیاز میر کے علاج کا تمام اخراجات سندھ حکومت کی جانب سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے چینل 5 کے نیوز اینکر امتیاز میر پر مسلح دہشتگروں کی جانب سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ میڈیا ورکرز پر حملہ کرنے والے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ پیکا کے تحت صحافیوں کو دبانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو باعث شرم اقدام ہے امتیاز میر پر حملہ میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے دوسری صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا بیان میں امتیاز میر سے اظہار یک جہتی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ رات میٹرو ون نیوز کے اینکرپرسن امتیاز میر پر ہونے والے حملے کا نوٹس لے لیا، جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے سینئر صحافی امتیاز میر پر قاتلانہ حملے‘ کا نوٹس لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس غلام نبی میمن سے رپورٹ طلب کر لی۔
زخمی اینکرپرسن کا سرکاری علاج کرانے کا اعلان۔۔
Facebook Comments
