ریڈیو پاکستان میں دو ڈائریکٹر جنرل، معاملہ عدالت پہنچ گیا۔۔

عہدہ ایک تعیناتیاں دو۔۔ریڈیوپاکستان ریاستی ادارہ نہیں افسر شاہی کی خالہ کا گھر ہے۔۔بیوروکریسی کی کرسی کے لیئے جاری رسہ کشی اسلام آباد ہائ کورٹ پہنچ گئ۔۔درخواست گزار نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ سعید احمد شیخ اور طاہر حسن دونوں  ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(ریڈیوپاکستان) ہیں۔۔ کوئی بھی عہدہ و مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں۔۔ دونوں اختیارات سے تجاوز کے مرتکب ہوئے ہیں۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات،سعید احمد شیخ، طاہر حسن، بمع مصدقہ ریکارڈ طلب کرلیا اور اکتوبر دوہزار پچیس کی اگلی تاریخ سے قبل  پیراوائز تحریری جواب جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے۔۔رٹ پٹیشن کی مصدقہ نقول افسران کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اور ٹی سی ایس دفتر و رہائشگاہوں پر ارسال کرنے کے احکامات جاری کردی گئیں۔۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان  براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ میں من مانی تبدیلیاں غیر قانونی و غیر آئینی ہیں۔ حکومت پاکستان کو تعیناتی کالعدم قرار دے کر مناسب ڈسپلنری ایکشن لینے کی استدعا بھی درخواست میں شامل ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں