ریشم خودکوبڑی اداکارہ ثابت نہیں کرسکی،سید نور۔۔

فلم ساز سید نور نے ریشم کی جانب سے صائمہ کو فلموں میں ترجیح دینے کے الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کر دیا۔سید نور نے حال ہی میں ’دی سنی پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کے دوران اداکارہ ریشم کے الزامات کا تفصیلی جواب دیا۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں ریشم نے دعویٰ کیا تھا کہ سید نور نے اداکارہ صائمہ سے محبت کی وجہ سے انہیں فلموں میں کاسٹ کرنا چھوڑ دیا تھا اور صائمہ کو مرکزی کردار دینے لگے تھے۔ ان کے کیریئر کے زوال میں سید نور کا کردار رہا ہے۔پوڈکاسٹ میں ان الزامات کے جواب میں سید نور نے کہا کہ اگر ریشم کو کھونا ان کے لیے نقصان تھا، تو پھر وہ خود کو بڑی اداکارہ کیوں ثابت نہیں کر سکیں؟ان کا کہنا تھا کہ ریشم نے اپنی پہلی پانچ فلمیں ان کے ساتھ ہی کی تھیں جو کہ کامیاب ہوئیں، ۔سید نور نے کہا کہ جب انہوں نے ریشم کے ساتھ کام کرنا چھوڑا تو ریشم کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی، بلکہ انہوں نے بولڈ کردار کرنا شروع کر دیے، جو کہ ان کے شایانِ شان نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ریشم ایک اچھی فنکارہ تھیں، اگر وہ اپنے بھرم کو برقرار رکھتیں تو ایک بہت بڑی اداکارہ بن سکتی تھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائمہ آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، لیکن ریشم کہاں ہیں؟ وہ کیوں کام نہیں کر رہیں؟سید نور نے مزید بتایا کہ انہوں نے ریشم کے کیریئر اور شخصیت کو بنانے میں بہت محنت کی، لیکن وہ کبھی عوام کے سامنے یہ ظاہر نہیں کریں گے کہ انہوں نے ان کی تربیت کس طرح کی، کیونکہ یہ ریشم کا بھرم ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں