اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔وہ پیر کی شب پاکستان پہنچ گئے۔۔ برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرونگا۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم۔۔۔
Facebook Comments
