سابق اداکارہ، گلوکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے شادی کرلی ہے۔رابی پیرزادہ کی نکاح کی تقریب سادگی کے ساتھ نجی سطح پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ نے شرکت کی۔رابی نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ہمراہ نظر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی کریم اور سرخ لباس زیب تن کیا، جس میں ان کا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اگرچہ رابی پیرزادہ کے شوہر نے تاحال کوئی تصویر شیئر نہیں کی، تاہم رابی کی پوسٹس سے مداحوں کو اس خوشگوار موقع کی جھلک ضرور ملی۔یہ شادی رابی پیرزادہ کی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دی جا رہی ہے، جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی صارفین نے جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں کی ہیں۔۔
رابی پیرزادہ نے نئی ازدواجی زندگی شروع کرلی۔۔
Facebook Comments
