دوسری شادی کیلئے شوہر ڈھونڈ لیا، ڈاکٹر نبیحہ علی ۔۔

خود ساختہ ماہر نفسیات اور متنازع سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کیلئے شوہر ڈھونڈ لیا۔ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ اس وقت جن سے شادی کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے، وہ بھی کسی ترکش مرد سے خوبصورتی میں کم نہیں ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر نوجوان میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں ترکش مرد اچھے لگتے ہیں اور ان کے ہونے والے شوہر بھی خوبصورتی میں ترکش مرد سے کم نہیں ہیں۔حال ہی میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے سنو نیوز کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ہمیشہ ایک مرد کی کمی رہی ہے، جب وہ صرف دوسری جماعت میں تھیں، ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور ان کا کوئی بڑا بھائی بھی نہیں تھا جو ان کے لیے رعب کا باعث بنتا۔ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ ان کی پہلے شادی ہوچکی ہے، لیکن ان کے شوہر کی تین سال بعد وفات ہوگئی تھی، جس کے بعد ان کی زندگی میں مرد کی کمی ہمیشہ برقرار رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں زیادہ تر ترکش مرد پسند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مرد ذہین تو ہوتے ہیں لیکن حسین نہیں ہوتے اور اکثر زیادہ دل پھینک ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں