دنیانیوزاور دیگر ادارے ملازمین کو سالانہ ترقی،تنخواہ میں اضافہ کریں، پی یوجے۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر نعیم حنیف کی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنڈے کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کی ممبر شپ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ یونین کی سالانہ فیس 30 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کر کے ممبر شپ لسٹ سیکرٹری جنرل کو جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ پی یو جے کے سالانہ انتخابات مقررہ مدت 30 جنوری 2020 تک ممکن ہو سکیں ۔ اجلاس میں میڈیا اداروں میںمیڈ یاور کر زکو در پیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ صدر پی ہے ہے نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ کئی میڈیا اداروں میں ملازمین کو سیلری کی بر وقت ادائیگی تاخیر کاشکارہے۔ جبکہ کئی اداروں میں ملازمین کو کافی عرصہ سے سالانہ ترقی نہیں دی گئی نہ ہی تنخواہ میں اضافہ کیاگیا۔ پی یوجے کےصدر نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا ورکرزکیلئے آئی ٹی این ای کا ادارہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے ورکرز کو ریلیف ملتا ہے اور آئی ٹی این ای کے سابق چیئرمین شاہد محمود کھوکھر نے اپنے دورتعیناتی میں میڈیاورکرز کی بڑی تعداد کو ریلیف دیا مگر اب ان کے جانے کے بعد چیئرمین کا عہدہ خالی ہے جس کے باعث میڈیا ورکرزکے کیسزا التوا کا شکار ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ سے آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی فوری تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہدمحمودکھوکھر کو ان کی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔ اجلاس میں ٹی وی چینل 365 نیوز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا جائزہ لیاگیا جب کہ جنگ گروپ کے ادارے روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جیونیوزمیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کااظہاربھی کیاگیا۔ ایگزیکٹو کونسل نے اس معاملہ میں میڈیا مالکان اور انتظامیہ کو سیلری کی ادائیگی کے لئے خطوط لکھنے اور سوشل میڈیا پرمہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں پی یوجے کے سیکرٹری جنرل قمرزمان بھٹی نے بتایا کہ نیوزون کی انتظامیہ نے یونین کے قائدین کے رابطہ کرنے پر کراچی اور لاہور میں ایک ماہ کی تنخواہ جاری کردی ہے۔ ایگزیکٹو کونسل نے قرار دیا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ نیوزون کی انتظامیہ نے اپنے ورکرز کوتنخواہ کی فوری ادائیگی کی ہے تاہم اس ادارے میں اگست کی تنخواہ کی ادائیگی کے بعد ستمبر اور اس ماہ کے بعد اکتوبر کی ادائیگی زیر التوا ہے اس لئے نیوز ون کی انتظامیہ بقایا تنخواہیں بھی فوری ادا کرے۔ اجلاس میں دنیا نیوز میڈیا گروپ سمیت دیگر اداروں میں کئی سال سے سالانہ ترقی اور تنخواہ نہ بڑھانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ دنیا نیوز سمیت دیگر ادارے اپنے ملازمین کو سالانہ ترقی اور تنخواہ میں اضافہ کریں۔ اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا کی ممبر شپ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،ممبر ا یگزیکٹو کونسل نائلہ ندیم کاکہتا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی ممبر شپ نئے دور کا تقاضہ ہے مگر اس ممبر شپ میں پی ایف یو جے کے آئین کے تحت صحافی کے بنیادی معیار کو پیش نظر رکھا جائے۔ خواجہ احسان احمد اور کا شف سلیمان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت جس طرح کسی غیر صحافی کوم مبر شپ دی نہیں دی جا سکتی اسی طرح ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنے والے این ایل ای – گرافک ڈیزائنر اور ویڈ یو اپ لوڈر کوممبر شپ نہیں دی جا سکتی۔ اجلاس میں پی یو جے کے جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی، ممبر ایگزیکٹو کونسل پرویز الطاف ، کاشف سلیمان خواجہ احسان احمد نائلہ ندیم افضل ایوبی، جمال احمد شریک ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں