سندھ کے سینئر وزیراور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائیم دیا۔انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے۔ سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں۔ ٹی وی پر بھی بریکنگ کے چکر میں دوڑ لگی رہتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اخباروں کو مضبوط کریں۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے۔ اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے۔ پی پی پی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ ادوار میں پی پی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے والی سیاست نہیں کی۔ ہر دور میں میڈیا میں مختلف اینکرز کو آف ایئر کرایا جاتا تھا۔
