F block core committe ka taraqqiyati kamo keliye izhaar e tashkeer

خاتون صحافی کے گھر پر حملہ۔۔۔

خاتون صحافی کے گھر پر بااثر افراد کا حملہ، گھر کا تمام قیمتی سامان لوٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیرالدین بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نےلاہور پریس کلب کی کونسل ممبر اور آن ریکارڈ کی خاتون رپورٹر مصباح چودھری کے گھر پر بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے زبردستی قبضہ کرکے گھر کا تمام قیمتی سامان لوٹنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور پولیس کی جانبداری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خاتون صحافی مصباح چودھری نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا بلکہ الٹا مصباح چودھری اور ان کے اہل خانہ جن میں ان کے شوہر اور پانچ سال اور آٹھ ماہ کے بچے کو حبس بے جا میں رکھا اور بچوں کی طبعیت خراب ہونے پر بحالت مجبوری چھوڑا۔ گورننگ باڈی نے اس واقعہ پر شدید دکھ اور غم کا اظہارکیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر غندہ عناصر کا ساتھ دیں اور قانون کی کھلے عام دھجیاں اڑائیں تو شریف شہری کہاں جائیں؟ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی اور خاتون صحافی کو ان کے گھر کا سامان واپس دلایاجائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں