لاہور میں ایک خاتون اینکر سے ہراسمنٹ کی خبر لاہور کی میڈیا انڈسٹری میں بہت وائرل ہے۔عمران جونیئر ڈاٹ کام نے جب اس خبر سے متعلق ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ خاتون اینکر کا تعلق لاہور کے ایک بڑے نیوز چینل سے ہے، جہاں ایک اور نیوز چینل کا سینئر عہدیدار نشے کی حالت میں تین روز پہلے پہنچا ، لیکن چینل کے گارڈز نے اس عہدیدار کو بھگا دیا۔۔ لاہور کی میڈیا انڈسٹری میں پھیلی ہوئی خبر کے مطابق ان دونوں کا ماضی میں قریبی تعلق رہ چکا ہے، لیکن اب وہ عہدیدار دوبارہ خواہشمند ہے کہ اس کے ساتھ خاتون اینکر تعلق بنا کر رکھے ، ایک ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون اینکر کو اس کی کچھ وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر نے مذکورہ سینئر عہدیدار کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ہے جب کہ وہ سینئر عہدیدار لاہور چھوڑ کر کسی اور شہر شفٹ ہوگیا ہے۔
