خاتون اینکرکا اپنی ٹیم کو نشہ آور کھانا کھلانے کا اعتراف۔۔

اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ دوبارہ وائرل ہونے پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔فضا علی خان جو 3 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اکثر اپنی غیر معمولی اور متنازعہ باتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ وائرل ہونے والے کلپ میں وہ انکشاف کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے فلمی عملے کو نشہ آور گولی ملا کر کھانا کھلا دیا تھا۔فضا علی کے مطابق وہ کسی بات پر ناراض ہوئیں اور انتقام کے طور پر عملے کے کھانے میں زینکس ملا دی۔انہوں نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک (کان میں لگانے والا وہ آلہٰ جس سے میزبان کو ہدایت دی جاتی ہے) میں کوئی بات بری لگ گئی تو میرا دماغ خراب ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کھانا اچھا پکاتی ہوں تو سب لوگ ویسی مجھ پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ پائے پکا کر لاؤ، پائے پکانا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ مجھے اتنا غصہ آیا ہوا تھا، بدلا لینا تھا تو پوری رات جاگ کر پائے پکائے اور گھر میں جو ادویات ملیں، نیند کی، درد کی، کھانسی کی وہ سب اور کچھ مزید خرید کر کھانے میں ڈال دیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف ٹیم کے لیے تھے لیکن سیٹ پر موجود اور لوگ بھی وہ کھانا کھانے آگئے تھے، بعد میں احساس ہوا کہ یہ کافی خطرناک مذاق تھا۔ اس انکشاف نے انٹرنیٹ صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین مجرمانہ عمل ہے، جس سے کسی کی جان بھی جا سکتی تھی، جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ فضا علی نے اس واقعے کو نہایت معمولی انداز میں بیان کیا۔سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس اعتراف پر سنجیدہ کارروائی ہونی چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں