خاتون اینکر پرسن کا بینک اکاؤنٹ فریز۔۔۔

اینکرپرسن ثمینہ پاشاکا اکاؤنٹ فریز کردیاگیا۔۔ ثمینہ پاشا کے مطابق وہ شاپنگ کیلئے بازار گئیں تو پیسے نکلوانے اے ٹی ایم چلی گئیں جب وہاں سے پیسے نہیں نکلے تو انہوں نے اپنے بینک سے رابطہ کیا ، بینک والوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے ان کا اکاؤنٹ فریز کرایا ہے، جب خاتون اینکرپرسن نے این سی سی آئی اے سے رابطہ کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ ان کے خلاف ادارے میں آٹھ شکایتیں موجود ہیں، لیکن المیہ یہ ہے کہ انہیں کبھی صفائی کیلئے بلایا گیا نہ کسی قسم کا کوئی نوٹس دیا گیا۔۔صحافی برادری نے خاتون اینکرپرسن کے ساتھ ہونے والے اس اقدام پر کہا ہے کہ کیا خطرہ ہے ایک نہتی لڑکی سے؟سچ کو دبانے والے ایک روز خود تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں