لندن میں مقیم معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کو اپنے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔حریم شاہ نے حال ہی میں لندن میں موجود جیو نیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے لندن کی سیاست میں قدم رکھنے، پارٹی جوائن کرنے، حال ہی میں اپنی لیک ویڈیو سے متعلق کھڑے ہونے والے تنازع سے متعلق بات کی ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن میں ایک سیاسی جماعت جوائن کر لی ہے مگر وہ بتانا نہیں چاہتی کہ انہوں نے کس پارٹی کو جوائن کیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی تھیں جس کی وجہ اُن کی کسی لیک ہو جانے والی نجی ویڈیو کو قرار دیا جا رہا تھا۔
Facebook Comments