geo news ke anchor azdawaji bandhan mein band gye

جیونیوزکے اینکر ازدواجی بندھن میں بند گئے۔۔

  مشہور نیوز اینکر، صحافی اور میراتھن رنرمحمد جنید نے آمنہ سے نکاح کر لیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمد جنید نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے شادی کی خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا۔انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اینکر محمد جنید نے اپنی منکوحہ کے ہمراہ تصویر جاری کی۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر کے سٹائل میں لکھا کہ،آج رات 9 بجے میری خبر یہ ہے کہ میرا نکاح ہے۔ الحمدللہ۔ محمد جنید ظفر اور ان کی اہلیہ آمنہ کے اہل خانہ نے اپنے شادی کی تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔اس خبر کے سامنے آتے ہی صحافتی برادری سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو نکاح کی ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں