جیومیں سانپوں کا ڈیرہ، سپیروں کی ویکنسی خالی۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جیونیوز کے ہیڈآفس میں سانپوں کی وجہ سے ملازمین تاحال خوف کا شکار ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہیڈآفس میں کچھ روز قبل صفائی کے دوران ڈک میں سانپوں کی جوڑی کا انکشاف ہوا، جہاں سانپوں کی رہائش تھی وہاں انڈے بھی پائے گئے، بجائے اس کے فوری طور پر وائلڈ لائف کو اطلاع دی جاتی، خاکروب نے اپنے طور پر کارکردگی دکھانی چاہی جس پر سانپوں کی جوڑی فرار ہوگئی۔۔ جس کے بعد چینل انتظامیہ نے سانپوں کو پکڑنے کے لئے کئی سپیرے بلوائے میں وہ سانپ کھوجنے یا سانپ پکڑنے میں ناکام رہے۔ سانپوں کی موجودگی کے خوف سے کچھ خواتین کو دوسری بلڈنگ میں شفٹ کردیاگیا کیوں کہ انہوں نے وہاں خوف کے باعث کام کرنے سے انکار کردیاتھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ تاحال سانپوں کی جوڑی قابو نہیں آسکی ہے۔ اس لئے سپیروں کی ویکنسی خالی ہے کہ جس میں دم ہے وہ سانپ پکڑے اور انعام پائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں