جی ٹی وی میں اچانک درجنوں ملازمین فارغ۔۔۔

جی ٹی وی میں اچانک درجنوں ملازمین فارغ ۔۔۔۔ اندر کی کہانی پپو کے ذریعے سامنے آگئی۔۔ذرائع کے مطابق جی ٹی وی میں اچانک درجنوں ملازمین کو نکالنے کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ اصل معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مینجمنٹ نے سوئچر کنٹرولر سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا حساب مانگا۔ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے سوال اٹھایا کہ “زیادہ تنخواہوں پر من پسند لوگ تو رکھ لیے، لیکن ادارے کو ان سے کیا فائدہ ہوا؟پپو کے مطابق مالکان نے سوئچر کنٹرولر سے مطالبہ کیا کہ وہ کام چور اور نااہل ملازمین کی فہرست دے تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ لیکن یہاں سوئچر کنٹرولر نےچالاکی دکھاتے ہوئے ان ملازمین کے نام دے دیے جو اُسے ناپسند تھے، جبکہ اپنے قریبی لوگوں کو فہرست سے باہر رکھا۔نتیجہ یہ نکلا کہ کئی ایسے لوگ فارغ کر دیے گئے جو کسی گروپ بندی یا سیاست میں شامل نہیں تھے۔پپو کا کہنا ہے کہ المیہ یہ ہے جی ٹی وی کی اردو ویب سائٹ سے بھی بندوں کو نکالاگیا جب کہ وہ ادارے کوکماکردے رہی تھی، دوسری طرف انگریزی ویب سائٹ سے کوئی انکم نہیں، لیکن چونکہ وہ ٹیم سوئچر کی لائی گئی ہے اس لئے وہاں سے کسی کو نہیں نکالاگیا۔۔پپو نے چینل انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ  اگر جی ٹی وی کی مینجمنٹ نے جلد سوئچر کنٹرولر کے اصل چہرے کو نہ پہچانا تو ادارے کو مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں