تحصیل شجاع آباد پیرا فورس کا جی این این کے سینئر رپورٹر رفیق مغل پر تشدد۔۔ پیرا فورس اہلکار طور پراسٹیل کے پائپ ، مکوں ، گھونسوں سے تشدد کرتے رہے ، آنکھوں پر کالی پٹی باندھے 7 گھنٹوں سے زائد وقت حبس بے جا رکھا گیا ۔۔تفصیلات کے مطابق تحصیل شجاع آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف خبر دینے پر پیرا فورس کا جی این این کے سئنیر رپورٹر رفیق مغل پر تشدد۔۔ پیرا فورس اہلکار طور پراسٹیل کے پائپ ، مکوں ، گھونسوں سے تشدد کرتے رہے ، آنکھوں پر کالی پٹی باندھے 7 گھنٹوں سے زائد وقت حبس بے جا رکھا گیا۔زخمی صحافی کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد سے پیر، کمر شدید متاثر ہیں۔۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی صحافی رفیق مغل پر تشدد ثابت ہوگیا، لیکن تھانہ سٹی پولیس مقدمہ درج کرنے سے صاف انکاری ہے۔زخمی صحافی کا کہنا ہے کہ چند روز قبل جی این این پر کتوں کے حملے سے 7 سالہ بچی ردہ فاطمہ کی ہلاکت کی خبر نشر کی تھی ، جس پر پیرا فورس کے اہلکاروں سمیت چار نامعلوم افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اسٹنٹ کمشنر کے خلاف دوبارہ خبر دی تو اس سے برا انجام ہوگا۔۔زخمی صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔۔
جی این این کے رپورٹر پر پیرا فورس کا بہیمانہ تشدد۔۔۔
Facebook Comments
