جواایپ اسکینڈل، مزید 3 انفلوائنسرزکے خلاف مقدمات درج۔۔۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم نانی والا اور محمد حسنین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ٹک ٹاکر اقرا کنول،ندیم نانی والا اورمحمد حسنین شاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے،ندیم مبارک عرف نانی والا اورمحمد حسنین شاہ کےخلاف 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔تینوں افرادپرالزام ہےکہ وہ غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشنزکی تشہیرمیں ملوث رہے ہیں،پاکستانی عوام کومنافع کالالچ دیکرایپس میں سرمایہ کاری کیلئےاکساتے رہے ۔تحقیقاتی ایجنسی نےان افرادکو مؤقف کیلئے 3مرتبہ طلب کیا،مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں