جوا ایپ اسکینڈل، اقرار کنول کا پیش ہونے سے مشروط انکار۔۔

این سی سی آئی اے کےجوئے کی ایپ کی تشہیرکی انکوائری میں اقرا کنول نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا۔۔تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاکر اقرا کنول نے جواء کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں ملنے والےنوٹس کا جواب جمع کروادیا،این سی سی آئی اے کو وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے تحریری جواب جمع کروایا گیا۔تحریری جواب میں کہا گیا ہےکہ اقراء جلد ماں بننے والی ہیں،اس حالت میں وہ حاضر نہیں ہوسکتیں،اقرا کنول کو پیش ہونے کیلئے کم ازکم دو ماہ دیئے جائیں،صحت یاب ہوتے ہی تفتیش میں تعاون کیا جائے گا۔آن لائن جوا، بیٹنگ ایپ کےفروغ کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسرز کو نوٹس جاری کر دیے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر آن لائن جوئے کی غیر قانونی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایجنسی نے دو مزید معروف یوٹیوبرز، انس علی اور ندیم مبارک عروف ندیم نانی والا کو 9 ستمبر کو اپنے گلبرگ دفتر میں طلب کر لیا ہے۔ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی جوئے کی ایپس کو فروغ دیا اور عوام کو ان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں