جنگ کے برطرف ملازمین کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس( ورکرز ) نے جنگ گروپ کے روزنامہ آواز لاہور کی بندش اور جنگ گروپ لاہور میں دی نیوز لاہور اور روز نامہ جنگ لاہور سے  129 میڈیا ورکرز اور روزنامہ جنگ ملتان سے 8  صحافیوں کو بیک جنبش قلم  بے روزگار کرنے کے میر شکیل الرحمن کے جابرانہ اور ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاشی قتل عام کے خلاف قانونی جنگ لڑنے سمیت احتجاج اور جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی یوجے ورکرز کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی اور جنرل سیکرٹری شکیل سعید نے جنگ گروپ میں خوفناک چھانٹیوں اور روزنامہ آواز کی بندش کی شدید  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  میر شکیل الرحمن کی یہ پرانی روایت ہے کہ یہ معاشی مشکلات کا رونا رو کر اس کا سارا نزلہ غریب ملازمین پر گراتے ہیں ۔انہیں بے روزگار کرتے ہیں اور ادارے بند کرتے ہیں۔ ماضی میں وہ روزنامہ وقت ،روز نامہ  انقلاب ، روزنامہ عوام کراچی بند کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے اس معاشی قتل کے خلاف پی یوجے اور لاہور کی صحافی کیمونٹی خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔ اس حوالے سے فوری طور پر احتجاج سمیت عدالت میں قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری شکیل سعید نے میڈیا کارکنوں کے اس معاشی قتل عام کا وفاقی اور پنجاب حکومت سے بھی فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح وفاقی اور پنجاب حکومت نے جنگ گروپ پر اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کی نوازشات کی ہیں مگر اب جو ظلم کی تلوار میڈیا کارکنوں پر چلائی گئی اس بنا پر وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان کی  حکومتیں جنگ گروپ کو فوری طور پر اشتہارات کا اجرا روکیں  اور جو اشتہارات کے بقایا جات ہیں ان کی ادائیگی روکی جائے۔ پی یو جے ورکرز نے فوری پر مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔جس میں اس صورتحال کا جائزہ لے کر  آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں