morning show anchor ne wazan kam karne ka asan tariqa btadia

جلد اسکرین پر واپس آرہی ہوں، شائستہ لودھی۔۔

معروف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر محبت ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔دنیا نیوز کے مقبول شو “مذاق رات” میں شرکت کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیئے اور اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف کے محبت سے متعلق سوال کے جواب پر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتیں، محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے۔ کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہوسٹنگ کیلئے میں نے بڑی قیمت ادا کی ہے، اس دوران میری کوئی ذاتی زندگی نہیں تھی ہر وقت کیمرہ میرا پیچھا کر رہا ہوتا تھا اس لیے کچھ عرصہ بریک لی لیکن اب میں جلد بطور میزبان سکرین پر واپس آرہی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں