معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و ٹی وی میزبان تابش ہاشمی اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، وہ نامور اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ ایک نئی مزاحیہ فلم میں نظر آئیں گے۔تابش ہاشمی کو مزاحیہ شوز میں دلچسپی رکھنے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہوں گے، وہ جیو کے مقبول شو ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان ہیں اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔ان کی حاضر جوابی کی صلاحیتیں اور شو کی مقبولیت انہیں شوبز کے دیگر فنکاروں میں بھی معروف بناتی ہیں، ان کے پروگرام میں اکثر شوبز شخصیات مہمان کے طور پر شرکت کرتی ہیں، پروگرام میں تابش ہاشمی خود بھی کئی بار اداکاری کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔شوبز ویب سائٹ ’گلیکسی لولی وڈ‘ کے مطابق یہ فلم فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن بینر بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار کی جا رہی ہے اور بہت جلد سنیما میں پیش کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق یہ مزاحیہ فلم بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہوگی، جسے بلال عاطف خان نے لکھا اور ہدایت کاری بھی کی ہے۔
تابش ہاشمی نے بڑی اسکرین پر قدم رکھ دیا۔۔۔
Facebook Comments
