سما ٹی وی میں اکا دکا برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔ چینل انتظامیہ کو لگتا ہے کہ اگر زیادہ تعداد میں ورکرز کو نکالا تو میڈیا انڈسٹری میں شور مچ سکتا ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بیورو چیف کو ایچ آر کی جانب سے کال کی گئی اور کہا گیا کہ آپ ریزائن کردیں، جس پر مذکورہ بیورو چیف نے جواب دیا کہ اگر میری پرفارمنس خراب ہے، یا میں کام ٹھیک سے نہیں کررہا تو مجھے بتائیں۔۔ جس پر ایچ آر لاجواب ہوگیا لیکن ریزائن کرنے پر اصرار کیا گیا جس پر بیوروچیف نے صاف انکار کردیا کہ وہ ریزائن نہیں کریں گے اگر نکالنا ہی ہے تو برطرف کردیاجائے۔۔۔ دوسری طرف پپو کے مطابق کراچی بیورو کی ایک میک اپ آرٹسٹ کو نکال دیاگیا اور ان کی جگہ آج ٹی وی سے ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کو آؤٹ سورس کے طور پر لایاجارہا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ بیوروچیف اور میک اپ آرٹسٹ کی جگہ من پسند لوگوں کو لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، پپو کا مزید کہنا ہے کہ سما ٹی وی کے مارننگ شو کا مہمان کیلئے مختص فنڈ جو لاکھوں روپے تھا اسے بند کردیاگیا، واضح رہے کہ مارننگ شو میں مہمان معاوضہ لے کر آتے ہیں، جس کے لئے پہلے سے بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔۔۔ مارننگ شو کے ہی اسٹل فوٹوگرافر کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔۔
