بول نیوز کے حالات میں تاحال کوئی بہتری نہیں آسکی، بہتری لانے کے لئے جس سی اواو کو لایا گیا تھا، اسی کو بول انتظامیہ نے فارغ کردیا، سی او او کا کہنا ہے کہ اس نے استعفا دیا ہے لیکن بول ہیڈآفس میں دھڑلے سے ہر ایک کی زبان پر ہے کہ انہیں نکالاگیا ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول کی ایک اینکر نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اپنا شو کرنے سے انکار کردیا ہے اور اپنی طبیعت کا بہانا بنا کر شوکرنے سے معذرت کرلی ہے، پپو کے مطابق خاتون اینکر نے تحریری طور پر بول انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ میری آنکھوں کا علاج چل رہا ہے لہذا میں شوکرنے سے قاصر ہوں، جس کے بعد وہ اسلام آباد چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوگئیں ، کہاجارہا ہے کہ اب ان کی جگہ کوئی اور شو کرے گا۔۔دوسری طرف اگست کی سیلری تاحال ملازمین کو نہیں دی گئی ہے۔ جولائی کی لاسٹ سیلری بیالیس دن بعد پندرہ اگست کو دی گئی تھی، جس کے بعد بڑی تنخواہ والوں کو اگست کے آخری عشرے میں نمٹایا گیا تھا، جب تنخواہوں کے لئے بول والاز سوال کرتے ہیں تو انہیں کہاجاتا ہے کہ فنڈز نہیں ہیں پیسے کہاں سے دیں، جب کہ ہر گھنٹے میں چوبیس منٹ کے کمرشلز چل رہے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ، حالانکہ چینل انتظامیہ کے دیگر کاروبارمیں ملازمین کو وقت پر تنخواہ دی جارہی ہے۔
