پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے بانی صدر اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے معروف صحافی لیڈر پرویز شوکت کی دوسری برسی پر ملک بھر کی طرح سندھ میں پی ایف یو جے (ورکرز) کی مختلف یوجیز کی جانب سے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ، دعائے مغفرت اور تعزیتی ریفرنس کئے گئے جن میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی گئی کہ پرویز شوکت کی صحافتی خدمات پر انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا جائے۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایچ یو جے(ورکرز) کے صدر عرفان آرائیں ، سیکریٹری امجد اسلام، خازہ ساجد آرائیں، ایف ای سی ممبر عمران پاٹولی ، مجیب الرحمن، انفارمیشن سیکریٹری آصف شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز شوکت صحافیوں کے حقوق کی حقیقی آواز تھے، انہوں نے بغیر کسی سرکاری مراعات حاصل کئے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔ مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے بھی مٹیاری پریس کلب ، بھٹ شاہ پریس کلب، ہالا پریس کلب، خیبر و سعید آبا دپریس کلب میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریبات ہوئی جن میں بڑی تعداد میں صحافی، کیمرہ مین ، فوٹو گرافرز نے شرکت کی۔ تقریب سے مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عبدالغفور میمن، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ ،رانا عبدالجبار، محمد سہیل ، رانا غلام عباس ، شاہد حسین میمن ، ندیم راجپوت او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز شوکت پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کی ایک توانا آواز تھے، انہوں نے اپنی جدوجہد سے صحافیوں کو نہ صرف ملازمتوں پر بحال کروایا بلکہ ہزاروں صحافیوں کے کئی کئی سال کے واجبات اداروں سے دلوائے، ان کی ساری زندگی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں گزری جس کی پاداش میں انہوں نے سختیاں بھی برداشت کیں لیکن وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔ شہید بینظیر آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے بھی یونین کے دفتر میں دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کیا گیا جس سے یونین کے صدر بلال احمد قریشی، سرپرست اعلیٰ نیک محمد ،جنرل سیکریٹری کاشف رضا، فنانس سیکریٹری الطاف احمد قریشی، انفارمیشن سیکریٹری محمد ارسلان، جاوید بھٹو گوپانگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز شوکت آج ہم میں نہیں لیکن ان کی جلائی ہوئی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ وہ صحافیوں کا سرمایہ تھے انہوں نے صحافیوں کے حقوق کیلئے حکمرانوں کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کر بات کی، ان کے انتقال کے بعد سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے بھی یونین کے دفتر میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب ہوئی جس سے یونین کے صدر شاہد جمیل، جنرل سیکریٹری سلیم شعاعی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پرویز شوکت مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پرویز شوکت پاکستان کے صحافیوں کیلئے بڑا سرمایہ تھے، انہوں نے اپنی زندگی صحافیوں کی خدمت اور ان کے حقوق کیلئے وقف کررکھی تھی۔ بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے بھی تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب ہوئی جس سے یونین کے صدر مرتضیٰ میمن، جنرل سیکریٹری ناصر جٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پرویز شوکت مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔ سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور ٹنڈوآدم یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے بھی یونین کے دفاتر میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر ظفر مغل ، جنرل سیکریٹری منور شاہین اور عاشق ساند و دیگر نے پرویز شوکت کی خدمات اور ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز شوکت کی خدمات کے اعتراف میں انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا جائے۔ ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام یونین کے آفس اور ٹھٹھہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا جس سے یونین کے صدر جاوید لطیف میمن، جنرل سیکریٹری اشرف میمن، نائب صدر نزاکت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ سمیت ملک بھر کے صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرویز شوکت مرحوم کے مشن کوآگے لے کر جائیں۔ٹنڈوالہیار اور جیکب آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے بھی دعائیہ تقریبات کی گئیں جن سے ازین خانزادہ اور عبدالحفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز شوکت آج ہم میں نہیں لیکن ان کی جلائی ہوئی مشعل ہمیشہ صحافیوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ عمرکوٹ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر راشد قائم خانی ، جنرل سیکریٹری ولی محمد کی جانب سے بھی یونین آف آفس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم پرویز شوکت کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پرویز شوکت مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر شہید بے نظیر اباد یونین اف جرنلسٹ ورکرز کی جانب سے دعائیہ تقریب رکھی گئی جس میں مرحوم پرویز شوکت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی دعائیہ تقریب میں ایس یو جے کے صدر بلال احمد قریشی ایس یو جے کے سرپرست ملک نیک محمد جنرل سیکرٹری کاشف رضا فنانس سیکرٹری الطاف احمد قریشی انفارمیشن سیکرٹری محمد ارسلان افس سیکرٹری جاوید بھٹو گورنگ باڈی کے ممبر محمد عمیر مغل طحہ بلال سینیئر صحافی اکرم شہزاد عبدالکبیر اعوان اور دیگر صحافی دوستوں نے شرکت کی دعا ڈسٹرکٹ خطیب مولانا محمد مدثر شیخ نے کروائی۔۔
بانی پی ایف یوجے ورکرز کی دوسری برسی پر ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات۔۔
Facebook Comments
