teeno bureau ki waja se zindagi jannat hai

بارہ سال سے کالا لباس پہن رہا ہوں،اقرارالحسن۔۔

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی ہمیشہ کالا لباس پہننے کی عادت سے متعلق دلچسپ وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں وہ کسی پیر کے کہنے پر کالا لباس پہنتے ہیں، لیکن دراصل اس کے پیچھے ایک بالکل مختلف وجہ ہے۔اقرار الحسن نے حال ہی میں پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ہمیشہ کالا لباس پہننے کی عادت کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔انہوں نے بتایا کہ لوگ اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی پیر کے کہنے پر کالا لباس پہنتے ہیں، لیکن دراصل ایسا بالکل نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ 2013 کے انتخابات کی ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے اتفاقاً دو تین دن لگاتار کالے کپڑے پہنے، جس پر لوگوں نے تبصرے کرنا شروع کر دیے کہ وہ زیادہ تر کالا لباس پہنتے ہیں، اسی بات نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اب وہ ہمیشہ کالے کپڑے ہی پہنا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی کے چھ سال بطور نیوز کاسٹر گزارے، اس دوران انہیں روز رات سے صبح تک یہی فکر رہتی تھی کہ کون سی ٹائی کس شرٹ کے ساتھ بہتر لگے گی اور کپڑوں کی ریپیٹیشن نہ ہو، تاہم جب سے انہوں نے کالے کپڑے پہننے شروع کیے، وہ اس الجھن سے آزاد ہوگئے کہ صبح اٹھ کر کیا پہننا ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’ایپل‘ کے بانی اسٹیو جابز ہمیشہ کالے رنگ کی ہائی نیک پہنتے تھے، جب کہ ’میٹا‘ کے بانی مارک زکربرگ بھی 90 فیصد اوقات میں گرے رنگ کی ٹی شرٹ پہنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح اٹھ کر کپڑے منتخب کرنے کی جو پریشانی ہوتی ہے، وہ دن بھر کی دوسری پریشانیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے، لیکن کالے لباس نے انہیں اس مسئلے سے نجات دلا دی ہے۔اقرار الحسن نے بتایا کہ ہر تین مہینے بعد ان کے کالے کپڑے درزی کے پاس سے سل کر آجاتے ہیں، وہ سب ایک جیسے ہوتے ہیں اور جب انہیں کپڑے پہننے ہوتے ہیں تو وہ آنکھیں بند کرکے کسی ایک کا انتخاب کرلیتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں