zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi

اے پی پی کرپشن اسکینڈل،2 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کرپشن کیس میں سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی )کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ اور شاہد لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر 38 کروڑ روپے کی خردبرد کا الزام ہے ،اس سلسلے میں 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں لہٰذا عبوری ضمانت کیلئے کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں