APNS balaochistan subai committee ka aelan

اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کا اہم اجلاس۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی پنجاب کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جمیل اطہر قاضی کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں حکومت اور پرنٹ میڈیا تعلقات، پنجاب حکومت کے ایڈورٹائزمنٹ بجٹ میں پرنٹ میڈیا کا حصہ، اخبارات کے بقایا جات اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمد شریک ہوئے جبکہ اے پی این ایس کی طرف سے چیئرمین جمیل اطہر قاضی کے علاوہ روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، جوائنٹ سیکرٹری اے پی این ایس محسن بلال (اوصاف) ایس ایم منیر جیلانی (پیغام) سید سجاد بخاری (ابتک)ہمایو ں گلزار (سیادت) عمران رضا (ڈان) بلال محمود (نوائے وقت) محمد فاروق (پاکستان) فہد صفدر (سرزمین) نوراللہ (جنگ) امجد اقبال (جناح) نوید چودھری (ڈیلی سٹی 42) عمران اطہر (جرأت) رحما ن اطہر (دی بزنس) ، اشرف سہیل ( مشرق)اور علی سجاد (منٹ مرر) شریک ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں