media malikaan or bikao media persons

اے آروائی ملازمین تاحال انکریمنٹ، بونس سےمحروم۔۔

تحریر: جاوید صدیقی، جرنلسٹ کراچی

اٹھارہ مارچ 2001ء کو اے آروائی جوائن کیا تھا اور 31 اکتوبر 2019 ء کو خیر باد کہہ دیا۔ ابتدائی دنوں سے بلند ترقیاتی ادوار تک اےآروائی میں اصول ضابطے عدل و انصاف اور مساوات کے حق میں کہتا رھا اور منافقین و ظالمین کے خلاف لڑتا رہا ۔نااہل اور چاپلوس و سازشوں سے جنگ کرکے تھک گیا، سی ای او سلمان اقبال نے جس نااہل  شخص کے سپرد نیوز تھمادی اس نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ اےآروائی کے 25 ویں سالگرہ پر سلمان اقبال نے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے یعنی انکریمنٹس اور بونس کا اعلان کیا تھا ابتک اس بابت خاموشی اور سناٹا چھایا دکھائی دے رھا ھے دوسری بات یہ کہ سلمان اقبال یقیناً غافل ھے کہ اس کے نیچے اقربا پروری بندربانٹ اور تلوہ گروں کو ہی نوازا جاتا رھا ھے اور اگر سلمان اقبال کے آرڈر پر عمل کیا تو یہی عمل دھرایا جائیگا۔ میں سابقہ ملازم ہونے اور اےآروائی کو ابتدائی بنانے والوں کی حیثیت سے سلمان اقبال سے یہی کہونگا کہ وہ ایک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائیں جس میں تعلیمی قابلیت، تجربہ، ذہانت، محنت، اور کارگردکی کیساتھ ساتھ چال چلن یعنی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافے کا تناسب رکھا جائے اس عمل سے نیک شریف ایماندار دیانتدار اور مخلص ملازمین کے حوصلے بند ہونگے اور دیگر بھی اپنا قبلہ درست کرلیں گے۔ سلمان اقبال سال 2026 عیسوی کا پہلا مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رھا ھے تاحال ملازمین کے انکریمنٹس پروموشن اور بونس پر عمل نہیں ھوا ھے اس بابت آپ توجہ فرمادیں تاکہ شاہ سے بڑے شاہ کے وفادار اپنی حدود اور اوقات میں آجائیں یقیناً آپ میرا اشارہ سمجھ گئے ہونگے۔ چینلز میں پروموشن انکریمنٹس اور بونس کے سلسلے میں یہی ٹیکینکل اصول اپنائے جائیں یہ اصول اخلاقیات دین شریعت کے عین مطابق ھے اس سے چینلز کے مالکان سمیت ایچ آر ڈپارٹمنٹ گناہ سے محفوظ رھ سکے گا اور میڈیا انڈسٹری میں توازن بھی پیدا ہوگا کیونکہ کسی کو بے انتہاء 80,90 لاکھ اور کچھ کو کروڑ سے زائد ماہانہ تنخواہ اور ٹیم کے دیگر محنت کش چند ہزار اس پر بھی کٹوتی اور جاب کا تحفظ نہیں۔ یہ اسلامی جمہوری ریاست ھے یہاں اس ملک کے آئین و دستور سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔ اس بابت میں تمام چینلز کے مالکان کو بھی یہی کہتا ھوں کہ وہ ان اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ملازمین کے مشاہروں اور دیگر مراعات بہم پہنچائیں۔ آپ کے عدل و انصاف سے اللہ آپکو بھی برکت فضل و کرم اور رحمتوں سے نوازتا رہیگا انشاءاللہ۔(جاوید صدیقی، جرنلسٹ کراچی)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں