ary ke reporter par fard jurm aaid

اے آر وائی نیوز مالی بحران کا شکار، سیلری کٹ کافیصلہ۔۔

اے آر وائی نیوز مالی بحران کا شکار، دو لاکھ سے اوپر کی تنخواہوں والے صحافیوں، اینکرز اور ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔پپو کے مطابق  اے آر وائی پر اس کے کانٹینٹ کے حوالے سے کچھ اعتراضات بھی ہیں۔۔پپو کے مطابق  اے آر وائے انتظامیہ نے ارشد شریف شہید کے سینئر پروڈیوسر کو نوکری سے برطرف کردیا ۔انہیں چھ ماہ قبل بھی اے آر وائی سے نکالا گیا تھا لیکن کاشف عباسی کی سفارش پر انہیں دوبارہ   نوکری پر رکھ لیا گیا تھا۔‏وہ  ارشد شریف کی شہادت کے بعد کاشف عباسی کے پروگرام کے پروڈیوسر تھے،  کچھ روز قبل کاشف عباسی صاحب کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا اور اب ان کے پروڈیوسر کو برطرف کردیا گیا ہے۔پپو کے مطابق اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ نے اپنے تمام شوز کی ٹیموں کو وارننگ دے دی ہے کہ اگر کسی نے اپنے کسی بھی شو میں کوئی اینگلنگ کی تو اس کے پرڈیوسر کو نکال دیاجائے گا۔۔پپو کے مطابق کاشف عباسی ان دنوں بیرون ملک کینیڈا میں ہیں،اور تیرہ نومبر کو ان کو دوبارہ آن ائر کئے جانے کا امکان ہے۔ جب کہ خاور گھمن جو چھٹیوں پر امریکا گئے ہوئے تھے اب واپس آچکے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں