ایک نیوز میں واجبات،تنخواہوں کے منتظر ورکرزبھڑک اٹھے۔۔

خواب دکھائے، عزت سے بلایا… اور آخر میں دھوکہ دے دیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2025 میں کراچی کے معروف اینکر  کو لاہور کی ایک نئی “ڈیجیٹل نیوز ٹیم” بنانے کے لیے بلایا گیا۔ وعدے کیے گئے کہ ہر قسم کی سہولیات، پروفیشنل ماحول، اور باوقار پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ اینکر  نے کراچی اور لاہور سے باصلاحیت لوگوں کی ٹیم بنائی، سب لوگ اپنے خواب لیے، یقین لے کر لاہور پہنچے۔لیکن اصل کہانی کچھ اور تھی۔۔نہ دفتر میں بیٹھنے کی جگہ۔۔نہ مکمل سسٹمز۔۔نہ ایڈیٹنگ کے وسائل۔۔نہ پروڈکشن بجٹ۔۔نہ ٹیم کو عزت۔۔یہاں تک کہ پروڈیوسر  ذاتی ہارڈ ڈرائیو اور ایئربڈز تک خود لائے تاکہ کام کسی طرح مکمل ہو۔۔رمضان میں بغیر بجٹ کے کانٹینٹ بنوایا گیا، اور جب ویوز نہ آئے تو ٹیم پر الزامات۔ پھر بغیر اطلاع اور بغیر وارننگ 18 اپریل کو ایم ڈی  صاحب نے ٹیم کو “ریلیز” کر دیا۔ وعدہ کیا گیا کہ تنخواہیں ملیں گی، لیکن وہ بھی جھوٹ ثابت ہوا۔مارچ کی مکمل اور اپریل کی آدھی تنخواہیں اب تک روکی ہوئی ہیں۔۔کبھی کہا 20 مئی کے بعد دیں گے۔۔کبھی کہا بقرعید سے پہلے۔۔کبھی کہا کیش ختم ہو گیا۔۔کبھی کہا موجودہ ملازمین کو پہلے دیں گے۔۔اب حد یہ ہے کہ نہ فون اٹھاتے ہیں، نہ کوئی جواب دیتا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ اور فنانس ہیڈ صرف ٹال مٹول کررہے ہیں۔۔تنخواہوں اور واجبات کے منتظر ورکرز کا کہنا ہے کہ یہ ہے “ایک نیوز” کا اصل چہرہ — جہاں صرف خواب دکھائے جاتے ہیں، اور آخر میں عزت، محنت اور حق سب پامال کیا جاتا ہے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اینکر اور ان کی ٹیم نے اب قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔۔بہت جلد لاہور کی عدالت میں کیس دائر کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں لوگ ایسے چینل کا شکار نہ بنیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں