کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی پریس کلب کے کمیٹی روم میں ھوا۔ جس میں ایف ای سی اور پلاٹینیم جوبلی پی ایف یو جے اور ایپنک کے الیکشن سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے یوجے کے صدر طاہر حسن خان کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل سردار لیاقت ، سینئر صحافی و رکن ایف ای سی مظہر عباس، پی ایف یوجے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل جاوید چودھری، سینئر صحافی امتیاز فاران، رکن ایف ای سی ہارون خالد، ایپنک کے رہنما ظفر دارا، عرفان علی، عبید شاہ سمیت کے یوجے کی مجلس عاملہ اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپنک کی تشکیل نو کیلئے کے یوجے کی زیرنگرانی ایڈہاک کمیٹی بنائی جائے گی ، ایپنک کے الیکشن کیلئے ووٹر لسٹ بیس اگست تک کے یوجے کو فراہم کی جائے گی جس کی روشنی میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایف ای سی فیصلوں کی روشنی میں ایپنک کے معاملات کو کراچی یونین آف جرنلسٹس نے دیکھنا شروع کردیاہے، اور جلد کے یوجے کی زیرنگرانی الیکشن کرا کے ایپنک کی مرکزی کابینہ کو اس کے معاملات سپرد کردئیے جائیں گے۔
