سما میں چینل انتظامیہ نے اچانک بم پھوڑ دیا، جب پروگرامنگ والے اینکرز اور ان کی ٹیموں کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد کا کٹ لگادیا گیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ تنخواہوں میں کمی تکنیکی طور پر کی گئی ہے ، یعنی پروگرام اینکرز ، ان کے پرڈیوسرز وغیرہ پہلے جو تنخواہ وصول کرتے تھے ( تنخواہ میں سے ٹیکس کاٹ کر دیا جاتا تھا) اب جب انہیں اکتوبر کی تنخواہ ملی تو اصل تنخواہ میں کٹوتی کی گئی تھی جب چینل انتظامیہ سے اس سے متعلق پوچھا گیا تو پہلے یہ بتایا گیا کہ آپ کی سیلری میں سے ٹیکس کاٹ کر دیا گیا ہے، جب انتظامیہ کو بتایا گیا کہ ٹیکس کاٹ کر ہی پہلے تنخواہ دی جاتی تھی جس پر آواز اٹھانے والوں کو یہ تاثر دیاگیا کہ کام کرنا ہے کرو، دماغ مت کھاؤ۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر نے تنخواہ کٹوتی کے متاثرین کو بتایا کہ جیسا ہمیں کہا گیا ہم نے کیا ہے۔ جب ایچ آر کو کہا گیا کہ اس حوالے سے پہلے اعتماد میں تو لیا جاتا ہے ، جس پر اس سوال کو نظرانداز کردیاگیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کٹوتیاں تمام پروگرام اینکرز اور ان کے پرڈیوسرز کی نہیں ہوئی ان میں سے چند کو استثنا دیا گیا ہے۔ پپو کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ کچھ پروگرامز بند کرنے ہیں، وہ پروگرام کون سے ہوں گے پپو نے یہ نہیں بتایا لیکن یہ کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سما کی اسکرین سب کچھ بتادے گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سما کی سنسر کمیٹی کے سربراہ نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں مختلف پروگراموں کے پروگرام پرڈیوسرز سے ایک میٹنگ کی، جس میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ ان پرڈیوسرز کی خاصی “عزت افزائی” کی گئی ،جس سے لگتا ہے کہ اسلام آباد کے کچھ اینکرز بھی انتظامیہ کے راڈار پر ہیں۔۔
