سینئر صحافی اور ہم نیوزسے وابستہ نادر بلوچ کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مبینہ طور پر مبہم اور غیر واضح نوٹسز کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت 23 فروری 2026 بروز پیر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔عدالتی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں الزامات کی نوعیت، شواہد اور قانونی بنیاد واضح طور پر بیان نہیں کی گئی، جو کہ قانونی تقاضوں اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے یا ادارے کو ہدایت دی جائے کہ قانون کے مطابق واضح اور تفصیلی نوٹس جاری کیے جائیں۔ درخواست گزار کے مطابق مبہم نوٹسز شفاف اور منصفانہ کارروائی کے حق کو متاثر کرتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد مناسب حکم جاری کرے گی۔
