کراچی میں اس سال جولائی میں لانچ ہونے والا انگلش زبان کا نیوز چینل ’ایشیا ون‘ پہلے ہی شدید مالی مسائل کا شکار ہے اور ملازمین کو مسلسل دوسرے مہینے بھی تنخواہیں نہیں مل سکیں۔پپو کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی سیلری اب تک ملازمین کو نہیں مل سکی، امکان ہے کہ پچیس یا چھبیس نومبر کو سیلری ادا کردی جائے۔۔یہ چینل کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بول نیوز کی عمارت میں قائم ہے۔ایشیا ون کے تمام ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور مسلسل تاخیر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ کچھ ملازمین یہ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ ستمبر کی سیلری بھی نہیں دی گئی اور صرف گیارہ ملازمین کو ستمبر کی سیلری دی گئی ہے،جب انہیں بتایا گیا کہ ستمبر کی سب کی کلیئر ہے انتظامیہ کا دعویٰ ہے تو ان ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر گیارہ کے علاوہ کسی کو دی ہے تو ثبوت دکھا دیں۔۔۔جب کہ کچھ ملازمین نے یہ بتایا ہے کہ انہیں ستمبر کی سیلری ملی لیکن وہ بھی تاخیر سے دی گئی۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ چینل کو لانچ ہوئے چار ماہ ہوگئے، لیکن کسی ایک صحافی یا میڈیا ورکر کو اپائنٹمنٹ لیٹر تک جاری نہیں کیاگیا۔۔دوسری طرف چینل انتظامیہ کے ذمہ دار نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ ہماری طرف سے تو 80 فیصد ملازمین کی اکتوبر کی بھی کلئیر ہے۔۔جب چینل کےذمہ دار کو کہاگیا کہ ستمبر اور اکتوبر کی سیلری نہیں ملی تو جواب میں پوچھا گیا کہ ان کے نام بتائیں جنہیں سیلری نہیں ملی۔۔چینل کے ذمہ دار نے مزید کہا کہ جو بہتر لگے سمجھیں اور کریں، بلکہ بغیر پوچھے کردیا کریں۔۔دوسری طرف پپو کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایشیا ون کی انتظامیہ ملازمین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور چینل کے مستقبل کے بارے میں شدید غیر یقینی کی صورتحال ہے۔
